چار اضلاع میں گریڈ 9 سے 16 تک ایجوکیٹرز کی بھرتیاں تاحکم ثانی روک دی گئیں

چار اضلاع میں گریڈ 9 سے 16 تک ایجوکیٹرز کی بھرتیاں تاحکم ثانی روک دی گئیں

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے چار اضلاع میں گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک ایجوکیٹرز بھرتیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں، عدالت نے فریقین کو تحریری جواب پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے ضیاالرحمن اور دیگر کی درخواستوں پر حکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سیف الرحمن جسرا نے دلائل دیئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں 17000 بھرتیوں کا اشتہار دیا بھرتیوں کے لئے شہادت العالمیہ کی ڈگری یافتہ امیدواروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ،دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمشن شہادت العالمیہ کی ڈگری کو ایم اے کے مساوی قرار دے چکی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے دینی مدرسوں سے شہادت العالمیہ کی ڈگری کو ایم اے کے مساوی قرار نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز کی بھرتی روکنے کا حکم دے،عدالت نے گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک ایجوکیٹر کی بھرتیاں تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیتے فریقین سے جواب طلب کر لیاہے۔

ایجو کیٹرز

مزید : صفحہ آخر