’’ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کر دیتی ہے‘‘ ، شہبازشریف کا خوشگوار موڈ

’’ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کر دیتی ہے‘‘ ، شہبازشریف کا خوشگوار ...

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا کے مابین معاہدے کی تقریب کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے انتہائی مدلل انداز میں جواب دیئے۔ وزیراعلیٰ نے ایک موقع پر پٹوار کلچر اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بہت حد تک پٹوار کلچر کے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود نئے سسٹم میں بھی اس بوسیدہ نظام کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جیسے ہی مجھے علم ہوا، میں نے فوراً نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے یہ ضرب المثل کہی ’’ایک گندی مچھلی پورے تالاب کو گندا کر دیتی ہے‘‘ کیونکہ یہ لوگ نئے نظام کو نیندآور میٹھی گولیوں کے ذریعے برباد کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ عالمی بینک نے پنجاب میں اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ماڈل کو دنیا بھر میں نمبر ون اوررول ماڈل قرار دیا ہے، یہ پنجاب حکومت کے ساتھ پاکستان اور عوام کا اعزاز ہے ، جس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر