عمران خان اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی

عمران خان اور کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی کیس کی سماعت ...

اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کر دی اسی روز دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا، این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن(ر) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بھی 19مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی ۔عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے جنہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ یہ کیس لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے دریافت کیا کہ وہاں کب تک کیس کا فیصلہ متوقع ہے جس پر شاہد گوندل نے بتایا کہ وہاں پر ہم نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں اور کیس کی اب سماعت 8مارچ کو ہونی ہے۔اس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 19مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اسی روز اس کیس کا دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر