عوام آئندہ انتخابات میں ترمی کا راستہ روکنے والوں کو نشان عبرت بنادینگے: مریم نواز

عوام آئندہ انتخابات میں ترمی کا راستہ روکنے والوں کو نشان عبرت بنادینگے: ...

لاہور ( جنرل رپورٹر،این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اسی وجہ سے مخالفین کے پراپیگنڈے کے باوجود نواز شریف کو عوام کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکا ، عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 120کے علاقہ بند روڈ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ذمے داران کو ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر طرح کی مشکلات کے باوجود ملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ہے ۔ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو چکا ہے اور موجودہ پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہت بہتر ہے ۔ اب عام انتخابات میں عوا م کی عدالت میں جائیں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ترقی کا راستہ روکنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف ہر سطح پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا مگر آپ دیکھ لیں نواز شریف آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور انہیں ان کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکا ۔ حلقے کے دورے کے دوران مریم نواز نے ایک دکان سے پٹھورے بھی کھائے جبکہ عوام کے مسائل بھی سنے ۔

مزید : صفحہ آخر