کینٹ اور شالیمار کی تحصیلوں میں 68جائیدادوں کی نیلامی کا حتمی نوٹس جاری

کینٹ اور شالیمار کی تحصیلوں میں 68جائیدادوں کی نیلامی کا حتمی نوٹس جاری

لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسرز پنجاب اسد اسلام مانی کی ہدایت پر سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن نے تحصیل کینٹ اور شالیمار کی حدود میں آنیوالی68جائیدادوں کی نیلامی کیلئے حتمی نوٹس جاری کردئیے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ممبر ٹیکسرز پنجاب اسد اسلام مانی کی جانب سے صوبے بھر کے سب رجسٹرار آفیسرز کے ذریعے کمی اشٹام اور سی وی ٹی کی مد میں ریکوری اکٹھی کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کینٹ اور شالیمار کی حدود میں آنیوالی68جائیدادوں کے مالکان سے ریکوری کی بابت گزشتہ روز سب رجسٹرار آصف مرزا نے حتمی نوٹس جاری کرنے کیساتھ ساتھ اس حوالے سے تحریری انتباہ کرتے ہوئے گرفتاریوں کا حوالہ بھی دیدیا ۔ سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن مرزا آصف نے کہا کہ قبل ازیں بھی نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے گئے مگر کوئی اثر نہ ہوا ۔اب نادہندگان کی جائیدادوں کو نیلام اور مالکان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

نیلامی / نوٹس

مزید : صفحہ آخر