نواز شریف کا اداروں پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف: عائشہ گلالئی

نواز شریف کا اداروں پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف: عائشہ گلالئی

اوکاڑہ (آئی این پی )تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے نواز شریف ملک کے اداروں پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے فوج ،اورعدلیہ کوئی عام ادارے نہیں ہیں نواز شریف ایک طرف تو اپنے آپ مجیب الرحمٰن بننے کی کو شش کر تا ہے اور دو سری طرف عوام کو اِن معزز اداروں کے خلا ف بھڑکا رہا ہے نواز شریف پنجاب میں جگہ جگہ جلسے کر کے عوام کو افواجِ پاکستان اور عدالت کے خلاف اکسانے میں مصروف ہے اور پنجاب میں افراتفری پھیلانے کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ملک کے لیے نواز شریف عمران خان سے زیا دہ خطر ناک ہیں عمران خان ایک جز باتی آدمی ہیں یہ اپنے پا ؤں پر خود کلہاڑا ما رتے ہیں جبکہ نواز شریف عوام پر کلہاڑا چلا تے ہیں نواز شریف کی بز نس کے حوالے سے ہمددردیاں بھارت کے سا تھ ہیں یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف زبان نہیں کھلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو تیسری شادی کی مبارکباد پیش کر تی ہو ں نواز شریف اگر اتنے شعلہ بیان مقرر ہیں تو مودی کے خلاف کیوں نہیں شعلہ بیا نی کر تے ،کشمیر اور گلبھوشن یادوپر اپنے شعلہ بیا نی کیو ں نہیں کرتے کیو نکہ یہ بھارتی ایجنٹ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر