الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹا دیا

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹا دیا

اسلام آباد( صباح نیوز ) الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کا نام مسلم لیگ ن کے صدر کی حیثیت سے نکال دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں فعال سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت سے نکالتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پارٹی صدارت کا عہدہ خالی قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیئے ہوئے شخص کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر نہیں رہے اور بحیثیت پارٹی صدر ان کے کئے گئے فیصلے بھی کالعدم قرار دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول