عدلیہ کو جواب دینے کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں

عدلیہ کو جواب دینے کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں

لاہور(جنرل رپورٹر)باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ میاں نواز شریف کو اہم ترین پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ عدلیہ کو بھر پور جواب دیا جائے جس کیلئے سڑکوں پر احتجاج کی بجائے حکومت وزارتوں اور اسمبلیوں سے استعفے دئیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد اہم وزراء سمیت پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور ٹیلیفونک رابطے پر بھی ان سے اظہار یک جہتی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ذرا ئع کا دعوی ہے کہ بعض رہنماؤں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بطور احتجاج پوری حکومت مستعفی ہو جائے اس طرح عوام کا غم و غصہ بڑھے گا ذرائع کا کہنا ہے اس پر نواز شریف نے کہا کہ جذبات سے نہیں ہوش سے کام لینا ہو گا وہ ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور ووٹ کا تقدس اور طاقت بحال کرنے کے لیے جو کچھ ہواوہ کریں گے اور فیصلے مشاورت سے کرنے ہوں گے۔

مشورے

مزید : صفحہ اول