تحریک انصاف کا ملک بھر میں جشن،بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم

تحریک انصاف کا ملک بھر میں جشن،بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم

لاہور (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرنے کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر کی طرح لاہور بھر میں جشن منانے کیساتھ ساتھ مٹھایاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرنے کے فیصلہ آنے کے ساتھ ہی چیئر مین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں صدر پی ٹی آئی پنجاب عبدالعلیم خان ،شیعب صدیقی اور فرخ جاوید مون نے مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اپنے حلقہ انتخاب بسم اللہ چوک اقبال ٹاؤن میں پارٹی رہنما میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی صدر رئیل اسٹیٹ لاہور کے آفس میں کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اورپارٹی کے حق میں نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے علاوہ ازیں فیصل ٹاؤن میں پی ٹی آئی لاہور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر عامر قریشی نے مٹھائیاں تقسیم کیں اسی طرح پی ٹی آئی شاہدرہ میں ملک عثمان حمزہ اعوان اور پی ٹی آئی لاہور آفس ماڈل ٹاؤن میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

پی ٹی آئی /جشن

مزید : صفحہ اول