نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کر لیا

نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کر لیا

لاہور( خبرنگار)قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گلبرگ میں واقع پنجاب پاور کمپنی کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا ، احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں 16فروری کو طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور خود سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی پیش ہو چکے ہیں ۔ نیب لاہور کی جانب سے 16فروری کو احد چیمہ کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ اس پر پیش نہ ہوئے ۔ گزشتہ روز نیب کے اعلیٰ افسران کی سربراہی میں 16رکنی ٹیم ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پنجاب پاور کمپنی کے دفتر پہنچی جہاں سے انہیں گرفتار کر کے نیب لاہور کے دفتر منتقل کر دیا گیا ۔ نیب ترجمان نے احد چیمہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

احد چیمہ گرفتار

مزید : صفحہ اول