احد چیمہ کی گرفتاری ، افسر شاہی نے سر جوڑ لئے ، اجتماعی استعفوں پر غور

احد چیمہ کی گرفتاری ، افسر شاہی نے سر جوڑ لئے ، اجتماعی استعفوں پر غور

لاہور (جاوید اقبال)ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے اہم آفیسر احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پورے ملک کی افسر شاہی نے سر جوڑ لیے ہیں اور احد چیمہ کا دفاع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی ایم جی گروپ کی ایسوسی ایشن نے چیف سیکریٹری پنجاب سمیت اعلی افسر شاہی سے رابطے کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی لڑائی میں نشانہ افسر شاہی کو بنایا جانا کسی بھی طریقے سے جائز نہیں ہے سرکاری آفیسر کسی کے آلہ کار نہیں قوانین کے مطابق افسر کام کرتے ہیں چیئر مین نیب اور اعلی عدالتوں کو آگاہ کیا جائے کہ افسروں کو نشانہ نہ بنایا جائے اگر سیاسی لڑائی میں احد چیمہ کو نشانہ بنایا گیا تو پورے ملک کی افسر شاہی کام چھوڑنے پر مجبور ہو جائیگی اور اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں افسر شاہی کا پہلا اجلاس بھی گزشتہ منعقفد ہوا جس میں احد چیمہ کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم بعض آفیسرز پر اسرار فون کالز موصول ہونے پر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اجلاس میں بعض افسروں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ایل ڈی اے ریوینومیں ڈسٹرکٹ مختلف کمپنیوں پاور کمپنیوں کے ایم افسران کی گرفتاری کا پلان بنایا جا رہا ہے جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ احد چیمہ کے قریبی افسروں اسرار سعید نادر چھٹہ زاہد زمان سمیت سترہ افسروں کے نام شامل ہیں جن کو نیب گرفتار کر سکتی ہے اس لیے آج سے ہی بیوروکریسی ان کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی تمام تنظیوں کو متحرک کیا جائے اور ساتھ ملایا جائے پنجاب حکومت اپنے افسروں کا دفاع کرے. اگر ایسا نہ ہوا تو کوء افسر اہم پوسٹ پر لگنے کے لیے تیار نہیں ہو گا اور پنجاب حکومت کے پروجیکٹ سست روی کا شکار ہو جائیں گے ۔

افسر شاہی

مزید : صفحہ اول