لکس سٹائل ایوارڈ 2018ء ، ہمایوں سعید اور ماہرہ خان بہترین اداکار قرار
لاہور(شوبز رپورٹر) لکس سٹائل ایوارڈ 2018ء میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے بہترین اداکار قرار پائے، تفصیلات کے مطابق لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد کی گئی، جس میں فلم اور ٹی وی و فیشن انڈسٹری کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بہترین اداکار کے لئے فلم پنجاب نہیں جاؤنگی سے ہمایوں سعید، جبکہ فلم ورنہ سے اداکارہ ماہرہ خان نے میدا ن مار لیا جبکہ سپورٹنگ رول کے لئے جاوید شیخ اور عروہ حسین نے ایوارڈ اپنے نام کے لئے جبکہ ٹی وی کے لئے احمد رضا میر اور صباء قمر نے بازی اپنے نام کی بہترین ٹی وی پلے کے لئے باغی نے ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بہترین گلوکار راحت فتح علی خان فلم ارتھ 2اور آئمہ بیگ نے گانے صدقہ پر حاصل کیا، جبکہ حدیقہ کیانی کو سال کے بہترین ایلم ’’وجد‘‘ پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ علی سیٹھی اور علی حمزہ کو ’’تنک وومن‘‘ گانے پر ایوارڈ دیا گیا۔
اداکار