الیکشن کمیشن نے سینٹ میں پنجاب کی 12نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے سینٹ میں پنجاب کی 12نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر ...

لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن پنجاب نے سینٹ میں پنجاب کی 12نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے بتایاگیا ہے کہ سینٹ میں پنجاب کی ان بارہ نشستوں پر مجموعی طور پر 20امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلزپارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ق،پاکستان تحریک انصاف سے ہے واضح رہے 3مارچ کو ہونے والے سینٹ کے الیکشن میں پنجاب کی 12نشستوں میں سات جنرل نشستیں،2خواتین کی مخصوص نشستیں، 2 ٹیکنو کریٹ نشستیں اور 1اقلیتی نشست شامل ہے۔

سینٹ

مزید : کراچی صفحہ اول