چکوال،پارٹی صدرسے نوازشریف کی نااہلی،نئی بحث چھڑ گئی

چکوال،پارٹی صدرسے نوازشریف کی نااہلی،نئی بحث چھڑ گئی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپریم کورٹ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد پورے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے بلکہ کچھ حلقے اسے ایک نیا سیاسی بحران قرار دے رہے ہیں۔جبکہ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ لودھراں، چکوال اور لاہور بیگم کلثوم نواز کا ضمنی الیکشن بھی کالعدم ہے کیونکہ ان تینوں نشستوں پر پارٹی کے ٹکٹ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے جاری کیے تھے۔چکوال پریس کلب کے ارکین نے متعدد بار اپنے سیاسی تجزیوں اور جائزوں میں بار بارلکھا کہ میاں نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور مسلم لیگ ن کی آنے والے انتخابات میں سیاسی طاقت کو کمزور سے کمزور تر کرنے کی ہر کوشش کی جائے گی بہرحال سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا قانونی ماہرین کو انتظار ہے جبکہ ایک بات یقینی طو رپر کہی جا رہی ہے کہ سینٹ کے الیکشن ملتوی ہونے کے امکانات کم ہیں اگر ملتوی ہوئے بھی تو دس پندرہ روز کیلئے ہونگے اور اس کیلئے نئے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کا امکان ہے بہرحال سیاسی منظر نامہ ملکی سطح پر دھواں دھار ہوچکا ہے اور اس کے اثرات یقینی طور پر ضلع چکوال کی سیاست پر مرتب ہونگے

مزید : کراچی صفحہ اول