سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی کرپشن الزام میں سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی کرپشن الزام میں سنائی گئی سزا کیخلاف ...

ڈھاکہ(آن لائن) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔بد ھ کو بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں کرپشن الزامات کے تحت سنائی گئی سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خالدہ ضیاء کے وکلاء نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کی یہ سزا سیاسی بنیاد اور حکومت کے زیر اثر سنائی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول