ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری قبیح فعل ہے ،پیر محمد محسود

ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری قبیح فعل ہے ،پیر محمد محسود

پشاور( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور پیر محمد محسود نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ایک قبیح فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارتحصیل پہاڑپور کے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل میونسپل کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے بازاروں کے دورے کے دوران دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی اشیائے اور ساز و سامان دکانوں سے باہر نہ پھیلائیں ، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، ناجائز تجاوزات سے گریز کریں، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو متوازن رکھیں ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی گناہ کبیرہ ہے اسلام میں اس کی سختی سے ممانعت ہے۔انہوں نے اس موقع پر بعض دکان دار جو کہ ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات میں ملوث تھے انہیں موقع پر جرمانہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کی کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تمام دکاندار اشیائے خورد ونوش کے نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں ، معیاری سازو سامان کی فروخت کو یقینی بنائیں ، اپنے علاقے کی دیانت داری سے خدمت سرانجام دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر