جلد تشخیص اور بروقت علاج سے گردے کے کینسر سے بچنا ممکن ہے ،ڈاکٹر عابد جمیل

جلد تشخیص اور بروقت علاج سے گردے کے کینسر سے بچنا ممکن ہے ،ڈاکٹر عابد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)جلد تشخیص اور بروقت علاج سے گردے کے کینسر سے بچنا ممکن ہے ۔گومل میڈیکل کالج میں گردوں کے کینسر Renal Cell Caranoma کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں Oncologyڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عابد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Renal Cell Caranoma گردوں کا کینسر ایک جان لیوا مرض ہے جبکہ جلد تشخیص اور بروقت علاج سے مریضوں کو بچانا ممکن ہے اور ضروری احتیاط جیسے سگریٹ نوشی، گٹکا ، پان، چھلیا، مضرِ صحت گھی سے پرہیز اور وزن میں کمی سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ تقریب سے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر شفیق اور گومل میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر اختر منیر گنڈہ پور نے بھی خطاب کیا جس میں Renal Cell Caranoma گردوں کا کینسر پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات پاکستان میں دستیاب ہیں اور حکومت پاکستان ایک خطیر رقم خرچ کر کے غریب مریضوں کے لئے مفت تشخیص، علاج اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات مہیا کر رہی ہے۔تقریب کے آخر میں طلباء کی جانب سے Renal Cell Caranoma کے پورٹریٹ کی نمائش کی گئی اور جیتنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔