شانگلہ ،وقفہ وقفہ سے بارش ،پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ، وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ ہفتوں موسم صاف رہنے کے بعد منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری بدھ کے صبح تک جاری رہی ، علاقے میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی شروع ہوئی تھی جس کی وجہ سے پانی کی بہت زیادہ قلت تھی ،فصلوں پر بھی منفی اثر پڑا تھا ، دریاؤں ، ندی نالوں ، خوڑوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوچکا تھا جس کی وجہ سے مقامی پن بجلی گھربجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی تھی ،اس سال شانگلہ میں گزشتہ سالوں کی طرح برف باری نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہیں بالائی علاقوں کے چشمے سوک گئے تھے ۔گرمیوں میں پانی کا قلت ہونے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات نے شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں جبکہ پہاڑی بالائی علاقوں پر برفباری کی پیشن گئی کی ہے۔ادھر سردی کی شدت میں مسلسل اضافے کے بعد سوختہ لکڑی کی قیمتیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہیں۔