باجوڑ ،ادبی کاروان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

باجوڑ ،ادبی کاروان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) باجوڑ پشتو ادبی کاروان نے مادری زبانوں کے عالمی دن جوش وخروش سے منائے۔باجوڑ ایجنسی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے طرح باجوڑ ایجنسی میں بھی مادری زبانوں کے عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں باجوڑ پشتوادبی کاروان نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایجنسی بھر سے کثیر تعداد میں شعراء او رادباء نے حصہ لیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں ۱۲ فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے طورپر منایا جارہاہے باجوڑ پشتوادبی کاروان بھی ہر سال اپنے مادری زبان پشتو کیساتھ عقیدت اور احترام کے طور پر مناتے ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت مادری زبانوں کے ترویج کیلئے موٗثر اقدامات اُٹھائیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشتوزبان کو خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک لازمی قرار دیا جائیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں جہانزیب کالج سوات اور مردان کالج کے طرح بی ایس پشتوکلاسز کا اجرا کریں مقررین نے کہا کہ حکومت فاٹا کے شعراء وادباء کیلئے خیبرپختونخوا کے طرح معاوضی مقررکریں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ باجوڑ پشتو ادبی کاروان اور دیگر تنظیمی ایجنسی میں زبان کے ترویج اور امن کے بحالی کیلئے کام کررہے ہیں لیکن مذکورہ تنظیمی اکثر مالی مشکلات کا سامناکررہے ہیں لہذا حکومت مذکورہ تنظیموں کیساتھ مالی تعاون کریں مقررین نے سرکاری طورپر موسم بہار کے خوشی میں باجوڑ گلونہ کے نام سے ایک ثقافتی میلے کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر