کوہاٹ انٹرنمنٹ میں سزائے موت کے قیدی عام جیل میں منتقلی پر جواب طلب

کوہاٹ انٹرنمنٹ میں سزائے موت کے قیدی عام جیل میں منتقلی پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس ایوب خان کوہاٹ انٹرنمنٹ سینٹرمیں پڑے موت کے سزایافتہ قیدی کی عام جیل میں منتقلی کے لئے دائررٹ پروزارت داخلہ اورصوبائی حکومت سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات عارف جان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار حفیظ الرحمان کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار ٹانک کارہائشی ہے جسے ملٹری کورٹ نے 2017ء میں سزائے موت کاحکم سنایاتھا اوردرخواست گذار کوہاٹ انٹرنمنٹ سینٹرمیں موجود ہے جبکہ پشاورہائی کورٹ 25جنوری2018ء کو ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف رٹ بھی خارج کرچکی ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کوہاٹ ا نٹرنمنٹ سینٹرمیں اسے ملاقات سمیت دیگرمسائل درپیش ہیں لہذااسے عام جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ وہ زندگی کے آخری ایام سکون سے گذارسکے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد صوبائی حکومت اوروزارت داخلہ سے جواب مانگتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔