اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کی تنظیم سازی مکمل سہیل معبود ناظم جامعہ مقرر

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کی تنظیم سازی مکمل سہیل معبود ناظم جامعہ مقرر

چارسدہ (بیور و رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کی تنظیم سازی مکمل۔ سہیل معبود ناظم جامعہ مقرر۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس برائے تقسیم کار سیشن 19۔2018 ہاسٹل بی بلاک میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں نومنتخب ناظم اسلامی جمعیت یونیورسٹی کیمپس پشاور برادر اول شیر خان اور جنرل سیکرٹری برادر محسن اقبال اتمانی نے خصوصی شرکت کی ۔ ناظم جامعہ پشاور برادر سہیل معبود نے تنظیمی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کے بعد پولیٹیکل سائنس ڈ یپارٹمنٹ کے طالب علم برادر معاذ اللہ بابر کو جنرل سیکرٹری جامعہ پشاور مقرر کیا ۔جامعہ پشاور جمعیت کے دیگر شعبہ جات کے لئے بھی ذمہ داران کا تقرر ہواجس میں شعبہ بیت المال کے لئے برادر عمادالدین، شعبہ نشر و اشاعت کے لئے برادر انواراللہ ، پرنٹ میڈیا انچارج برادر طاہراللہ،الیکٹرانک میڈیا انچارج برادر عادل حیات اور سوشل میڈیا انچارج برادر شکیل احمد شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر