مہمند ایجنسی ،محکمہ تعلیم میں سیاسی رسہ کشی میں اے ای او کا عہدہ خالی

مہمند ایجنسی ،محکمہ تعلیم میں سیاسی رسہ کشی میں اے ای او کا عہدہ خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، محکمہ تعلیم میں سیاسی رسہ کشی پر کئی ماہ سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی آسامی خالی پڑی ہے۔ جن کا اثر براہ راست تین تحصیلوں پر پڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی محکمہ تعلیم میں گزشتہ کئی ماہ سے لوئر مہمند کے دور افتادہ تین تحصیلوں پنڈیالئی، امبار اور پڑانگ غار کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفسر کی آسامی سیاسی رسہ کشی کی بناء پر خالی پڑی ہے۔ جس کیلئے کئی بار ایس ایس ٹی ٹیچرز کی انٹرویوز بھی کی گئی۔ محکمہ تعلیم مہمند ایجنسی نے بھی فاٹا ڈائریکٹریٹ کو پروپوزل دی مگر اس کے باؤجود بھی تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے۔ جس سے ایجنسی مزید تعلیمی پسماندگی کی طرف دھکیل دیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے پروپوزل پر فوری طور عمل درآمد کرنے اور مذکورہ تحصیلوں کیلئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ طلباء اور اساتذہ کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔