حسن ابدال،پشاورسے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام،چرس برآمد

حسن ابدال،پشاورسے منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام،چرس برآمد

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران پشاور سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں پولیس چوکی برہان کی جانب سے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران منشیات برآمد کر لی گئی۔پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم پٹھان پشاور سے منشیات لا کر غرشین گاوں کے علاقے میں مخصوص گاہکوں کو مال سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے عبدالقیوم ولد شیر حیدر ساکن ضلع خیبر ایجنسی کو مشکوک جان کر روکا گیا تو اس نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے قابو کر کے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے شاپر میں موجوداعلیٰ کوالٹی کی 1کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر