سینئر وکیل میاں حبیب الرحمن کے بھتیجے میاں عباد مالک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

سینئر وکیل میاں حبیب الرحمن کے بھتیجے میاں عباد مالک رشتہ ازدواج میں منسلک ...

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)معروف کاروباری شخصیت میاں عبدالمالک کے بیٹے سینئر وکیل میاں حبیب الرحمن کے بھتیجے میاں عباد مالک رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے علاقہ جھاری کس میں حاجی عبدالمالک کے بیٹے میاں عباد مالک ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ اور چیئرمین بھلڑ جوگی میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ کی بیٹی کی رخصتی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق جسٹس ہائی کورٹ احسن رضا پاشا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صدیق اعوان۔صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی سجاد اکبر عباسی۔صدر پاکستان ڈیمو کریٹ جسٹس پارٹی شیخ احسن الدین ۔سابق صدر ہائی کورٹ توفیق آصف۔سردار منظر بشیر۔چیئرمین یونین کونسل جلو چوہدری محمد رضوان۔چیئرمین یو سی برھان حاجی رفاقت علی برہانی۔نمائندہ شخصیات کونسلرز۔اور علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔عباد مالک ایڈووکیٹ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر حسن ابدال بار عہدیداران صدر حامد علی خان۔جنرل سیکرٹری افتخار علی مغل۔سینئر وکلاء سید امتیاز علی شاہ۔وقار عالم جدون۔آصف خان اور منان علی خان ایڈووکیٹ نے انہیں دلی مبارک باد پیش کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر