چوہدری ریاض کابس حادثہ میں جاں بحق طالب علم کے لواحقین سے اظہارافسوس

چوہدری ریاض کابس حادثہ میں جاں بحق طالب علم کے لواحقین سے اظہارافسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جوانسال سال اول کے طالب علم آفاق کے لواحقین سے گہرے رنج و غم کااظہار کیا اور کہا کہ افسوسناک واقعہ میں بیوہ ماں کا اکلوتا لخت جگر موت کے منہ میں چلا گیا چندبرس سے جو لوگ اقتدار میں آرہے ہیں وہ گوجرخان کیلئے ایک جدید ہسپتال تک نہ بنا سکے معمولی زخمیوں کو بھی راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے گوجرخان میں آج جدید طرز کا ہسپتال ہوتا تو یہ جوانسال بچہ موت کے منہ میں نہ جاتا چوہدری محمدریاض نے کہا کہ غمزہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی بھی نااہلی ہے جنہوں نے بروقت حالات کو کنٹرول نہ کیا جس سے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچا اور بس نذر آتش ہوئی بروقت زخمی بچے کو طبی امداد مل جاتی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوتی تو یہ احتجاج نہ ہوتا