ہمار ا وژن ملک بھر میں براڈ بینڈ ،آئی ٹی سہولیات پہنچانا ہے،انوشہ رحمن

ہمار ا وژن ملک بھر میں براڈ بینڈ ،آئی ٹی سہولیات پہنچانا ہے،انوشہ رحمن

اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں تر قیاتی جد ت اور کاروبار ی سلسلہ کے فر وغ کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلیکام کی ماتحت کمپنی اور لمس(LUMSکا مشترکہ منصوبہ ، بلوچستان یونیورسٹی اور مینجمنٹ سائنسز کو ئٹہ کے مابین ایک معاہد ہ طے پایا جس کے تحت کو ئٹہ میں نیشنل ان کیو بیشن سنٹر کا آغا ز کیا جائیگا ، این آئی سی کوئٹہ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دستخط کی تقر یب کا انعقاد کیا ۔ وزیر مملکت انو شہ رحمن نے اس تقر یب میں شرکت کی ، لمس لاہور کے وائس چانسلر سہیل نقوی نے ا دارے اور بالخصوص وزارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شراکت کی کوشش ہماری تر جیح ہے جو کاروباری تر قی کے لیے ٹیسٹ ماڈل ہے ، وائس چانسلر BUITEMS احمد فا روق بازئی نے انو شہ رحمن کا بلوچستان کے نوجوانوں کونیشنل ان کیو بیشن سنٹر کی صورت میں ایک منفردپلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا ، نیا ٹیل کے چیف آپرٹینگ آفیسر خواجہ سعد سلیم نے اس موقع پر وزارت کے کردار کو سراہا جو صنعت اور ملٹی میڈیا پروگرام کے ذریعے تجارت میں اپنا کر دار ادا کرتی ہے اور اسکے شفاف عمل کی تعریف کی جسکے ذریعہ یہ معا ہد ے ہوئے ، اور کہا کہ اسکا کر یڈٹ انو شہ رحمن کو جاتا ہے جنہوں نے تمام پہلوؤں کی افادیت اور شفافیت کو یقینی بنایا ، اگنیٹ کے سی ای اور یوسف حسن نے کہا کہ ہم نے این آئی سی اسلام آباد ،؛لاہور ،پشاور ،کراچی اور اب کو ئٹہ میں ایک بڑی قیادت کے تحت ایک مخصو ص ٹائم فر یم کے اندر اند ر کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی کوئٹہ ،بلو چستان کے نو جوانوں کی تقدیر بدل دے گی جو ہر قسم کے تکنیکی مقابلہ کے لیے تیار ہو ں گے ، تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت انو شہ رحمن نے کہا کہ یہ ہمار ا وژن ہے کہ ملک کے کونے کونے ، محفوظ اور غیر محفو ظ علا قوں میں براڈ بینڈ اور آئی ٹی سہولیات بہم پہنچائیں ہم نے گز شتہ چار سالوں میں 10 بلین روپے کی مالیت کے منصوبے بنائے جس کے ذریعے برا ڈبینڈ اور آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے ذریعہ دور دراز کے علا قوں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں رابطے پید ا ہوئے ان میں سے بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں ، انہوں نے کہا کہ این آئی سی اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کامیابی سے کام کر ر ہے ہیں اور خو ہش ظاہر کی کہ این آئی سی کوئٹہ اور کراچی اس سال اپریل میں اہم نیٹ ور ک پر کامیابی حا صل کریں ،انہوں نے اگینٹ کی بہتر ین کوششوں کو سراہا جس نے کلیدی اقدامات کو آگے بڑھانے کی کو شیش کیں، انہوں نے کہاآج کی یہ تقر یب ’’ڈیجیٹل پاکستان ‘‘ اورٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں عوامی اورنجی شعبہ کی کو ششوں کے سفر کا اہم سنگ میل ہے ،دستخط کی تقر یب میں کارپوریٹ سیکٹر اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر