ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کو کمپنی کے حوالے کر دیا گیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کو کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ہسپتال کے اندر پارکنگ فیس کا ٹھیکا ایک پرائیویٹ کمپنی گیشر برم سیکورٹی سسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے جس میں سائیکل ،موٹر سائیکل اور رکشہ کی فیس مقرر کی گئی ہے پارکنگ کے وقت رسید جاری کی جاتی ہے جس کو ملاخطہ کریں کہ موٹر سائیکل ،رکشے یا سائیکل کی حفاظت کی ذمہ دار کمپنی نہیں ہے تو پھر یہ کس چیز کا جگا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے عوام کے خدشات بڑھنا شروع ہو گئے ہیں کہ آہستہ آہستہ ہسپتال کے اندر داخلے کی بھی فیس شروع ہو جائے گی ۔