شاہراہ نیلم پر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

شاہراہ نیلم پر قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) ٹریفک پولیس مظفرآبادکے شاہراہ نیلم پر اوور لوڈنگ ، بغیر کاغذات، پرمٹ ، کٹھارہ پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے ڈرائیورز کو بھاری جرمانہ، بغیر ہلمٹ بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کئی موٹر سائیکل ضبط کر لیے گئے۔ لنک روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ ٹرانسپوٹرز، ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راجہ امجد خان کی دوران چیکنگ تنبیہ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے آفیسر راجہ امجد خان نے ٹیم ہمراہ کہوڑی، چھلپانی، پٹہکہ ، نو را سیری، ڈوبہ، سند بن ، چھون، کنڈر، دیولیاں، پنجگراں سمیت مختلف لنک سڑکوں پر چلنے والی ہائی ایس ٹیوٹا، ویگنیوں ، جیپوں ، موٹر سائیکلوں ، سوزوکیوں ، کیری ڈبوں، ٹرکوں، شہ زوروں، وغیرہ کی چیکنگ کی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر بھاری جرمانے کیلئے کئی گاڑیاں ، موٹر سائیکل ضبط کیئے۔ ٹریفک پولیس کی چیکنگ کا سلسلہ پورے دن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عوام نے زبر دست خیر مقدم کیا ہے۔ ڈیلی کی بنیادپر چیکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ تمام قانون شکن ٹرانسپورٹر ز ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ زائد کرائے وصول کرنے والے کیری ڈبوں، ویگنوں، کوچز، بسوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔