حلف اٹھانے کے بعد ملازمین کے حقوق کا قرض شروع ہو چکا ،عمران خورشید

حلف اٹھانے کے بعد ملازمین کے حقوق کا قرض شروع ہو چکا ،عمران خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)حلف اٹھانے کے بعد ملازمین کے حقوق کا قرض شروع ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ایپکا آزادکشمیر عمران خورشید اعوان نے مختلف دفاتر کے دورہ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا یوٹیلٹی الاؤنس ،سپیشل انکریمنٹ کی منظوری ،برقیات ملازمین کی واپڈا طرز کی مراعات،درجہ چہارم کے ملازمین کے ترقیابی کوٹہ کی بحالی ،کلرک فاؤنڈیشن کا قیام ،سٹینو گرافرز کی اپگریڈیشن ،لیبارٹری اسسٹنٹس کا سروس سٹریکچر،ڈیٹا انٹری آپریٹر کی اپگریڈیشن ،ٹیکنیکل سٹاف کی اپگریڈیشن ،محکمانہ ترقیابی کے قواعد کا فوری اجراء جیسے دیگر تمام حل طلب مسائل کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کر رہیہیں ۔مرکزی صدر ایپکا نے کہا کہ چند دنوں میں مرکزی مجلس عاملہ کا نوٹی فکیشن جاری ہو جائے گا جس کے بعد اجلاس بلا کر ملازمین کے حقوق کا جامع چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو منظوری کیلئے ارسال کیا جائے گا۔مرکزی صدر نے کہا کہ اکثر محکمہ جات میں اسامیاں خالی ہونے کے بعد ملازمین کی ترقیابیاں نہیں کی جا رہیہیں یہ تمام معاملات وزیر اعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کے نوٹس میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جائز حقوق کیلئے آل کلرکس ایسوسی ایشن آزادکشمیر تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی ۔