کشمیر کونسل کا خاتمہ کشمیری عوام کیلئے اچھا اقدام ہے ،شیخ سراج منیر

کشمیر کونسل کا خاتمہ کشمیری عوام کیلئے اچھا اقدام ہے ،شیخ سراج منیر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا کشمیر کونسل کا خاتمہ کشمیری عوام کیلئے اچھا اقدام ہے ، کشمیر کونسل کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔تعمیر و ترقی رکی ہوئی ہے۔کشمیر کونسل کے جملہ اختیارات آزاد حکومت کو دئیے جائیں تاکہ حکومت مالی طور پر مستحکم ہو اور خطے میں تعمیر و ترقی کے ذریعے آزادکشمیر کے عوام خوشحال ہو سکیں ۔ کشمیر کونسل کا خاتمہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اہم کارنامہ ہے،مسلم لیگ ن کے کارکنان وزیر اعظم وصدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،کشمیر کونسل ریاستی عوام پر بوجھ ہے جسے ہر صورت ختم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے لینٹ آفیسران کا مکمل صفایا کیا جائے کشمیر کونسل عیاشی کا اڈہ بن چکا ہے کشمیر کونسل کے خاتمہ کے حوالے سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں الیکشن کے نتائج کے بعد جھوٹوں کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہوچکاعوام نواز شریف اور نظریہ پاکستان کے ساتھ ہیں ،انصاف کا دہرا معیار ختم ہونا چاہیے ، نواز شریف ووٹ کی طاقت سے ملک کو معاشی، اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے ملک بھر میں عوام کی عدالت میں جار ہے ہیں،قوم نواز شریف کے ساتھ تھی ، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر