راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کے حقوق کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں ،میراکبرخان

راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کے حقوق کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں ،میراکبرخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئین میں ختم نبوت کے بل کے شمولیت سے نہ صرف آئین و دستور مکمل ہوا ہے بلکہ مسلمانوں کی تعریف بھی مکمل ہوئی ہے کشمیر کونسل کا خاتمہ قادینوں کو غیر مسلم قرار دینے جیسے عظیم اقدامات مو جودہ حکومت کے کارنامہ ہیں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کشمیریوں کے حقوق کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے علامہ امتیاز احمد صدیقی مفتی سید و جاہیت حسین گردیزی کی قیادت میں علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا باغ سے تعلق رکھنے والئے علما ء کرام میں پیر سید نذیر گیلانی علامہ الطاف حسین سیفی مولانہ فردوس نعیمی مولانہ منظور حسین قادری مولانہ ابراہیم قادری پیر سید محمد غوث گیلانی پیر عدیل شاہ گیلانی شامل تھے وزیر جنگلات سے آفس چمبر میں ملاقات کی اس موقعہ پر وزیر جنگلات نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے بل کا آئین میں شامل ہونے کا کریڈٹ بجا طور پر میجر محمد ایوب مرحوم کے سر جا تا ہے جنہوں نے سب سے پہلے اس کی قرارداد پیش کی اس کے آزاد کشمیر بھر کے علماومشایخ کی تائید وحمایت سے یہ بل منظور ہو ااس سلسلہ میں موجودہ حکومت اور بطور خاص وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کاوششیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو نسل کا خاتمہ آزاد کشمیر کا درینہ مطالبہ تھا جس کو خاتمہ لیگی حکومت کے سر جاتا ہے اس سے وفاق اور آزاد کشمیر کے تعلقات میں مزید بہتری آئی گئی انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر بہترین حکومت کے قیام کی کوششوں میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کے لئے کو شیاں ہے اس مو قعہ پر وفد نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت ایکٹ کی منظوری پر وزیراعظم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور اراکین کونسل کا خیر مقدم اور مبارکباداور خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے اور کشمیر کونسل کا خاتمہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کوششیں قابل تحیسن ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سات نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے ذریعہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس تعمیر وترقی سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گئی آزادکشمیر کے اندر لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی خوشحالی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل درکار ہیں جن کی فراہمی کے لئے حکومت منصوبہ بندی کر رہی ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اس سے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے علاقے جو کہ بھارتی فوج کے چھوٹے ہتھیاروں کی رینج میں ہیں ان کے لیے پاک فوج کے تعاون سے کیمونٹی بنکرز بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہ آزادکشمیر کے اندر میرٹ کی بحالی اورقانون کی حکمرانی ،بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر دکھاے ہیں۔