مظفرآباد،محکمہ اوقاف کی شاندار کارکردگی ،آمدن میں معقول اضافہ ہوگیا

مظفرآباد،محکمہ اوقاف کی شاندار کارکردگی ،آمدن میں معقول اضافہ ہوگیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ) موجودہ حکومت کے دوران محکمہ اوقاف کی شاندار کارکردگی ،آمدن میں معقول اضافہ رپورٹ ،محکمہ کی آمدن میں 2,15,00000روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا محکمہ سے سیاسی مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے بجٹ میں ایک کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے اکتوبر 2016میں محکمہ کی ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی جس پر تمام متعلقہ معلومات دستیاب ہیں اپریل 2017سے تمام ملازمین کی تنخواہیں کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ہیں وقت جائیدادوں سے متعلق 39مقدما مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور مقدمات کی موثر پیروی کی جا رہی ہے محکمہ اوقاف کے پاس 3188کنال اراضی notifiedموجود ہے جس کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے دربار سخی سائیں ثبوت ملوٹ میرپور ،بیٹھک حضرت پیرا شاہ غازی چک ٹھاکرہ ،دربار بدلی والی سرکار ڈڈیال ،دربار پیراں عاشق علی کھوئی رٹہ کو محکمہ کی تحویل میں لے لیا گیا ہے درباروں پر مستحقین ،زائرین کے لیے معیاری لنگر اور درباروں پر صفائی ستھرائی کا بہترین نظام قائم کیا گیا ہے دربار عالیہ کھڑی شریف میرپور ،سہیلی سرکار دوران عرس محافل سماع اور تقریبات کا شایان شان انعقاد کیا گیا ہے محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جاتے ہیں سیکیورٹی آلات ،سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جاتے ہیں وقف پراپرٹی پر ناجائز قابضین سے متعلقہ معاملات یکسو کرانے کے لیے سیکرٹری اوقاف کی سربراہی میں کمیٹی قائم ہے کمیٹی نے تمام اضلاع میں غیر قانونی زیر قبضہ اراضی کا ریکارڈ مرتب کر کے زیر بحث کے مارکیٹ ریٹ کا بھی تعین کر لیا گیا ہے دربار سخی سائیں سہیلی سرکار کے ہمراہ شاپنگ سینٹر اور پارکنگ کے لیے 4,0096,600کا منصوبہ ،دربار شاہ عنایت ولی کے ہمراہ مسجد کی تعمیر 51,93,189روپے ،تعمیر مزار دکانات غنی بابا بنک روڈ 15,16,000روپے ،تعمیر چار دیواری دربار کھڑی شریف 60,91,143روپے تعمیر فرسٹ فلور جامع مسجد دربار شیر شاہ کوٹلی 41,18,605روپے کا منصوبہ جاری ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر