حکومت محکمہ زکوٰۃ فنڈز ، منافع فنڈ ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرے،سالک رشید

حکومت محکمہ زکوٰۃ فنڈز ، منافع فنڈ ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)حکومت محکمہ زکوٰۃ فنڈز اور منافع فنڈ کے ملازمین کو نارمل میزانیہ پر منتقل کرے ۔عرصہ دراز سے تعینات 465ملازمین مستقل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔ملازمین کو بلاوجہ پریشان کر کے احتجا ج پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔زکوٰۃ ملازمین کی تقریابیاں بھی بلاوجہ روک دی گئی ہیں ۔ترقیابیوں کے راستے بھی مستقل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں ۔ریٹائرڈ ہو جانے والے ملازمین کو لیوانکیشمنٹ بھی نہیں دیا جا رہا ہے ۔زکوٰۃ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف راست اقدام اٹھانا پڑا تو گریز نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زکوٰۃ کے ملازمین کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر تنظیم غیر جریدہ سالک ر شید عباسی ،سیکرٹری جنرل خواجہ عبدالوحید ،سینئر نائب صدر تصور گردیزی ،راجہ منشاء خان ،مدثر عباسی ،ضلعی صدر راجہ اویس ،الطاف نقوی ،خواجہ شفیق ،زاہد عباسی ،نوید اسحاق ،سید یونس بخاری ،ظہور کیانی ،تعظیم حسین شاہ ،بابر اعوان ،فاروق مغل ،محمد آصف مغل ،محمد اسلم ،محمد دین و دگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر