کشمیر کونسل کے خاتمے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں،مقبول الرحمن

کشمیر کونسل کے خاتمے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں،مقبول الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)صدر سنٹرل بارایسوسی ایشن مقبول الرحمن عباسی نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزاد کشمیر حکومت با اختیا ر ہو جائیگی۔بہت سے خرابیاں دور ہو جائیں گے ،وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کونسل کو ختم کرینگے ،وزیر اعظم نے میرٹ بحال ،گڈگورننس کے قیام کے بعد کشمیر کونسل کے خاتمے کے اعلان پر بہت جلد عملدرآمد کرانے جارہے ہیں ،قانون ساز اسمبلی سے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے قانونی سازی جیسی سعادت بھی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی مسلم لیگ ن کی ٹیم کے حصے میں آئی ہے ،فتنہ قادہا نیت کا قلع قمع ہو گا ،گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مقبول الرحمان عباسی نے مذید کہا کہ کشمیر کونسل کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،وکلا ء اس انقلابی اقدام اور کام میں وزیر اعظم کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قادہانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بھی بڑا کارنامہ سر انجام دیا ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان پر اللہ پاک کا خصوصی فضل و کرم ہے وہ ریاست کو بااختیار بنا کر اس کا تشخص بحال کرینگے اور جب حکومت با اختیار ہوگی تو پھر عوام کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔