ہم متحدہ بھارت کی حمایت کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم

ہم متحدہ بھارت کی حمایت کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دورہ بھارت کے دوران میزبان ملک کی جانب سے مسلسل سردمہری کے 3 دن بعد بالآخر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک متحد بھارت کی حمایت کرتے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تین دن کی سرد مہری کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم وضاحت کردی ہے کہ وہ اور ان کا ملک ایک متحد بھارت کا حامی ہے۔کینیڈین پریس کی جانب سے ریلیز کی جانے والی ویڈیو میں ٹروڈو نے یہ وضاحت بھی دی ہے کہ وہ اور ان کے تمام وزراایک متحد بھارت کے حامی ہیں اور اس پر سختی سے کاربند بھی رہیں گے۔جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت اس بات کی حامی ہے کہ خالصتان تحریک کا معاملہ ڈائیلاگ اور امن وامان کے ساتھ حل کیا جائے۔اس اہم معاملے پر کینیڈا کے عوام بھی بھارت اور کینیڈا کے درمیان بگڑتے حالات سے خوفزدہ تھے اور ایک قلم کار نے ٹروڈو سے خالصتان کے معاملے پر اعلانیہ وضاحت دینے کا بھی کہا تھا۔

کینیڈین وزیراعظم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر