کشمیر کونسل کے خاتمے ،آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے سول سوسائٹی آج مظاہرہ کریگی

کشمیر کونسل کے خاتمے ،آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے سول سوسائٹی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)کشمیر کونسل کے خاتمے اور آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے کے کیے سول سوسائٹی آج دارلحکومت میں بڑا مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے میں تمام سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں تاجروں مذہبی جماعتیں اور دیگر نمائندہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ سینٹرل پریس کلب کے باہر آزادی چوک میں دن گیارہ بجے پر امن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اس حوالہ سے تمام ترانتطامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے شوشل میڈیا پر شروع ہونے والی کیمپین کے نتیجے میں کشمیر کونسل کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے میں دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے سول سوسائٹی کے نمائندہ گان کا کہنا ہے ہم آزاد کشمیر حکومت اور عوام کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہم ریاستی تشخص اور عوام کے جائز حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کونسل دنیا کا واحد اور انوکھا اداریہ ہے جو اپنے قیام سے لے کر آج تک پاکستان یا آزاد کشمیر کی کسی عدالت و دیگر فورم پر جواب دہ نہیں ایک ریاست کے اندر دو بجٹ اور متوازی حکومتں وں نے دنیا میں ہمیں مذاق بنا کر رکھا دیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کی طرح آزاد کشمیر بھر میں سول سوسائٹی اپنا ہونے کا ثبوت دے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر