مظفرآباد،بجلی چوروں کیخلاف کاروائی5افرادگرفتار

مظفرآباد،بجلی چوروں کیخلاف کاروائی5افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) محکمہ برقیات کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی ‘ 5افراد گرفتار ‘ درجنوں کنکشن منقطع ‘ 97لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ 20لاکھ روپے جرمانہ ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او سٹی ۔II احتشام قریشی ‘ ریکوری افسر صابر نقوی اور انچارج ٹیم مدثر اعوان نے گوجرہ سیکشن میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کرنے والے 5افراد کو گرفتار کروا دیا جبکہ متعدد بجلی چوروں کو 20لاکھ سے زائد کے جرمانے کرتے ہوئے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کردیئے ۔ ریکوری ٹیم نے دوران کارروائی 97لاکھ سے زائد کی رقم خزانہ سرکار میں جمع کروا دی ۔