ایکٹ 74غلامی کی دستاویز اور کشمیر کونسل غلامی کا پھندہ ہے،محفوظ انقلابی

ایکٹ 74غلامی کی دستاویز اور کشمیر کونسل غلامی کا پھندہ ہے،محفوظ انقلابی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)لبریشن لیگ کشمیر کونسل کے خاتمے کے اقدام اور ایکٹ 74میں ترامیم کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی کاؤشوں اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکٹ 74غلامی کی دستاویز اور کشمیر کونسل غلامی کا پھندہ ہے ۔کونسل کے خاتمے سے بین الاقوامی سطح پر تحریک آزادی کو تقویت ملے گی اور مقبوضہ کشمیر کے اندر مثبت پیغام جائے گا۔لبریشن لیگ یوتھ ونگ کے صدر محفوظ انقلابی نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی جانب سے ریاست کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند پیٹ کے پجاری کشمیر کونسل کا دفاع کر کے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر