بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کو عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کو عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس کے ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی، چیف جسٹس نے کراچی کے اسپتال کے دورے پر جو دیکھا اس کی تعریف کی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھیجا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان اچانک جناح اسپتال پہنچے اور ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت وارڈ، نیوروسرجری اور ریڈیا لوجی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹاف کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول