سپریم کورٹ کا فیصلہ مہاجروں کی اُمنگوں کے مطابق ہے، سلیم حیدر

سپریم کورٹ کا فیصلہ مہاجروں کی اُمنگوں کے مطابق ہے، سلیم حیدر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر عوام سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس وقت تک انتخابات نہیں کرائے جائیں جب تک کرپٹ اور لٹیروں کا احتساب نہ ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے احتساب اور پھر انتخاب مہاجروں کا مقبول نعرہ بن چکا ہے اس لئے کہ مہاجر یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات کے وہی لٹیرے اور خائن پھر برسراقتدار آجائیں گے اس لئے پہلے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور سیاست کے نام پر لٹیروں کا غیر جانبدارانہ احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مہاجر عوام کی دل کی اُمنگوں کے مطابق ہے ۔ ہٹ دھرمی ، دھونس اور دھاندلی کی سیاست اب دم توڑ چکی ہے ۔ عدالت نے خودسر اور بدعنوانوں کو نکیل ڈال کر یہ ثابت کردیا ہے کہ عدلیہ ملک کی محافظ ہے اور ملک کے عوام اس عدلیہ کی پشت پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سینیٹ کے انتخابات میں اربوں روپے کی لین دین ہوئی ہے وہ جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے ۔ ملک میں جمہوریت چند افراد کی لوٹ کھسوٹ کا نام بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ملکی دولت لوٹنے والوں کو گرفت میں لاکر احتساب کیا جائے اس کے بعد انتخابات ۔

مزید : کراچی صفحہ اول