مسلم لیگ ن کاپیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کاپیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ( ن) نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ،جلسے سے ن لیگ کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لیاری میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کارکنوں کو شرکت کی ہدایات کردی گئی، مسلم لیگ ن 24 فروری کو لیاری میں پنڈال سجائے گی،جلسے سے مسلم لیگ ن کے اہم قائدین خطاب کریں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول