سہراب گوٹھ اسکول پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش

سہراب گوٹھ اسکول پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش

کراچی (کرائم رپورٹر)سہراب گوٹھ میں اسکول پرنسپل نے ساتویں جماعت کی طالبعلم کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی، متاثرہ طالبہ نے والدہ کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی پرنسپل کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود میں گرین لینڈ پبلک اسکول کے پرنسپل نے ساتویں جماعت کے طالبہ (ایم)کو اپنے کمرے میں بلایا اور اس کی نازک جگہ کو چھونے کی کوشش کی ، جس پر اس نے چھٹی کے بعد سب کچھ والدہ کو بتایا والدہ نے فوری طور پر اپنے شوہر عبدالراشد کو تمام تر صورت حال سے آگاہ کیا ، جس پر عبدالراشد نے سہراب گوٹھ تھانہ میں اسکول پرنسپل قاری عبدلرزاق کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ، پولیس نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ، ایس ایچ او سہراب گوٹھ اختر بنگش کا کہنا ہے کہ گرفتار اسکول پرنسپل خود کو بے قصور ظاہر کرہا ہے ، جبکہ کیس کو تمام تر زاویوں سے دیکھا جارہا ہے ، جبکہ دوسری جانب متاثرہ بچی نے دعوی کیا ہے کہ اسکول پرنسپل نے پوشیدہ جگہ / نازک جگہ پر چھونے کی کوشش کی تھی ۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر