کراچی ،نقب زنی کی وارداتوں میں بچوں کا گینگ ملوث

کراچی ،نقب زنی کی وارداتوں میں بچوں کا گینگ ملوث

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں نقب زنی کی وارداتوں میں بچوں کا گینگ ملوث ہے۔ پاک ٹاور میں ہونے والی نقب زنی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کم عمر بچوں کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج آغاز اخبار کو موصول ہوگئی ہے۔ تجارتی مراکز میں نقب زنی کی وارداتوں میں کم عمر بچے ملوث ہیں ، پاک ٹاور میں دکان پر نقب زنی کی واردات بچوں نے کی جبکہ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچوں نے دکان کے تالے کاٹے اور دکان کا صفایہ کردیا، فوٹیج میں واردات میں ملوث بچوں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔ تاہم پولیس کم عمر بچوں کے اس گینگ کوگرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر