گلشن اقبال،سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کے اہلخانہ کو لوٹ لیا گیا

گلشن اقبال،سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کے اہلخانہ کو لوٹ لیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ کے ایم سی کے اہلخانہ کو لوٹ لیا گیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کوئی بھی محفوظ نہ رہ سکا،،سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ کے ایم سی کے اہل خانہ کو بھی لوٹ لیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم نے اسلحے کے زور پر خاتون سے بیگ اور قیمتی سامان چھینا جبکہ گاڑی کی بھی مکمل تلاشی لی۔واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کا کوئی خوف اور ڈر نہ تھا ملزمان واردات انجام سے کر باآسانی فرار ہو گئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے بھی جا سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر