وزیراعلی سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے سبکدوش ہونے والے کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قونصل جنرل مسٹر دیمپو اوانگ نے وزیراعلیٰ ہاس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات و تجارتی امور سمیت و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے سندھ میں قونصل جنرل کے تجارتی فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر سراہتے ہوئے انکے کردار کی بھی تعریف کی۔ بعدازاں وزیراعلی سندھ نے قونصل جنرل کو سندھ کا روایتی و ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کیا۔