گرمیاں شرع ہونے سے قبل کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ

گرمیاں شرع ہونے سے قبل کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ 2 سال سے ہیٹ ویو کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر اسی موسم کی طرف جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ 21 فروری بروز بدھ دن 11 بجے تک درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چند دنوں میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے اور پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔