نیسلے نے 2017 ء کے لئے مستحکم مالی نتائج کا اعلان کردیا

نیسلے نے 2017 ء کے لئے مستحکم مالی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی (پ ر) نیسلے پاکستان نے 2017 ء کے لئے PKR 122.2 بلین کی سالانہ آمدنی ظاہر کی ہے، مذکورہ آمدنی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آمدنی میں مذکورہ مستحکم اضافہ مصنوعات کی مؤثر جدّت طرازی، ڈسٹری بیوشن میں توسیع اور برانڈز میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا۔ اس مدت میں برآمدات کی فروخت کی آمدنی 5.1 بلین روپے پر برقرار رہی۔مالیاتی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع بڑھ کر23.6 بلین روپے ہوا جو گزشتہ سال یعنی 2016 ء کے مقابلے میں 23.3 فیصد زیادہ ہے، جو لاگتوں کے اندرونی مؤثر انتظام اور قیمتوں پر کنٹرول کی وجہ سے ہوا۔ نتیجے کے طور پر فی حصص آمدنی بڑھ کر 322.86 روپے ہو گئی جو گزشتہ سال یعنی 2016 ء میں 261.23 روپے فی حصص رہی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر