عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان

عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان
عدالتی فیصلے پر تحریک انصاف کا جشن منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دینے پر جشن منانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ 2017 سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نواز شریف کی (ن) کی صدارت سے نااہل ہونے پر خوشیاں منانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے عدالتی فیصلے پر کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور فیصلے کی خوشی میں عوام کو مٹھائیاں کھلائیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ سے متعلق تاریخی فیصلہ کیا جس پر قوم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور بنچ کے اراکین کو سلام پیش کرتی ہے۔

مزید :

سیاست -