ملکہ برطانیہ نے لندن فیشن ویک میں شرکت کرکے سب کوحیران کردیا

ملکہ برطانیہ نے لندن فیشن ویک میں شرکت کرکے سب کوحیران کردیا
ملکہ برطانیہ نے لندن فیشن ویک میں شرکت کرکے سب کوحیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) لندن فیشن ویک کے آخری روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ فیشن شو میں شرکت کی اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، تقریب میں وہ ووگ کی چیف ایڈیٹر ڈیم اینا ونٹور کے ساتھ بیٹھیں۔

شو کے دوران انہوں نے برطانوی ڈیزائنر رچرڈ کوئن کی کلیکشن دیکھی، جس کے بعد ڈیزائنر کو ملکہ برطانیہ نے ایوارڈ دیا۔

بی بی سی کے مطابق ڈیزائنر رچرڈ کوئن کو یہ ایوارڈ ملبوسات میں بولڈ پرنٹ پر مہارت دکھانے پر نوازا گیا۔

مزید :

برطانیہ -