میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،کیپٹن صفدر

میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،کیپٹن صفدر
میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے،کیپٹن صفدر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ معاشرے میں عورت کا بڑا مقام ہے، عوام سے درخواست ہے عمران خان کی شادی پر تبصرہ نہ کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے باہرصحافی کے سوال” آپ کااپنے بارے میں کیا خیال ہے“کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ میری بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے۔

ماں باپ کی دعائیں ہیں اور اپنی شادی سے خوش ہوں،ان کا کہناتھا کہ مزیدکسی شادی کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی ۔

صحافی نے سوال ”شہبازشریف بھی شادیاں کرکے چھوڑ دیتے ہیں انہیں کیا کہیں گے “کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ شہبازشریف سیاسی مقصداور خواب کی تعبیر کیلئے شادیاں نہیں کرتے،وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی 4 شادیوں کی اجازت ہے ،انکل کو مشورہ دیتا ہوں 4 شادیاں پوری کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد